اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی

ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں،عدالت اکائونٹ فعال کرائے ،ْ استدعا عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

بدھ 10 جنوری 2018 14:41

اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاؤنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے ،ْدرخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاؤنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :