ڈاکٹرتنویرزمانی نے پیپلز موومنٹ پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت قائم کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 جنوری 2018 13:41

ڈاکٹرتنویرزمانی نے پیپلز موومنٹ پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت قائم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جنوری۔2018ء) ممتازسماجی شخصیت ڈاکٹرتنویرزمانی نے پیپلز موومنٹ آف پاکستان کے نام سے سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی ہے اور ان کی جماعت2018کے عام انتخابات میں ملک بھر سے اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ڈاکٹرتنویرزمانی کا کہنا ہے کہ پیپلزموومنٹ پاکستان کا جس کا مقصد نعرے اور دعوے نہیں بلکہ حقیقی عوامی خدمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ میدان عمل میں آئیں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار اداکریں-انہوں نے کہا ہماری جدوجہد منی لانڈرنگ اور ملک کا پیسہ لوٹنے والے معاشی دہشت گردوں سے ہے ہم پاکستان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے-انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے نام پر دھوکا دیا اور قومی خزانہ لوٹا عوام کئی دہائیوں سے ان کی معاشی دہشت گردی کا شکار ہیں مگر پیپلزموومنٹ دنیا کے مختلف ملکوں میں چھپایا ان کا پیسہ واپس لائے گی-ڈاکٹرتنویرزمانی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ عوام فیصلہ کریں اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں غربت ‘بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ ان معاشی درندوں کے خاتمے سے مشروط ہے-

متعلقہ عنوان :