اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 جنوری 2018 12:29

اسحاق ڈار نے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جنوری۔2018ء) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے زیر نگرانی چلنے والے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے ہجویری ٹرسٹ کے منجمد اکاﺅنٹ فعال کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔اسحاق ڈار کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے، اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے یتیم خانے میں 93 یتیم بچے رہتے ہیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ہجویری ٹرسٹ کا بینک اکاﺅنٹ فعال کیا جائے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :