ایان علی کے بعد ایک اور ڈالر گرل گرفتار

بدھ 10 جنوری 2018 11:50

ایان علی کے بعد ایک اور ڈالر گرل گرفتار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جنوری 2018ء ) :بھارت میں بھی ڈالر گرل پکڑی گئی ہے ،نئی دہلی کی رہائشی پچیس سالہ دیوشی لاکھوں ڈالر ہانگ کانگ میں اسمگل کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈالر گرل دیوشی نئی دہلی سے ہانگ جانگ جانے والی پرواز سے لاکھوں امریکی ڈالر ز لے جا رہی تھی کہ ریونیو حکام نے بروقت کارروائی کر کے 4لاکھ 80ہزار ڈالر بر آمد کر لئے ۔گرفتار ملزمہ پیشے کے لحاظ سے ائیر ہوسٹس کے فرائض سر انجام دے رہی ہے ،گرفتار ملزمہ ائیر ہوسٹس دیوشی نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 2ماہ کے دوران 10لاکھ ڈالربیرون ملک منتقل کر چکی ہے ائیر ہوسٹس کے مطابق وہ رقم بطور حوالہ لے کر جاتی تھی ۔ 

متعلقہ عنوان :