نون لیگ اورپیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ پردرخواست سماعت کے لیے منظور‘فریقین کو نوٹس جاری سماعت کل سے شروع ہوگی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 جنوری 2018 11:31

نون لیگ اورپیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ پردرخواست سماعت کے لیے منظور‘فریقین ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جنوری۔2018ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن)اورپاکستان پیپلزپارٹی کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کل کی تاریخ میں سماعت شروع کرنے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد عمر اور شیریں مزاری کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں منظور کر لی ہے اور فریقین کو نوٹس کردیئے ہیں۔

فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق درخواست پر اعتراضات ختم ہوگئے ہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان چیمبر سماعت میں درخواست ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلی۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری نے درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :