کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 جنوری 2018 11:31

کوئٹہ دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جنوری۔2018ء) کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک پر ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق زرغون روڈ دھماکہ کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ٹیم میں سپیشل برانچ ، کرائم برانچ، سی ٹی ڈی اورسی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

دھماکے کے مقام سے ضروری شواہد جمع کرلئے گئے ہیں خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاءکے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں، شواہد اور نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھجوائے جائیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز خود کش دھماکے میں 6 پو لیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید ہوگئے تھے دھماکے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :