وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 جنوری 2018 10:59

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جنوری۔2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کاجائزہ سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کرےگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی جبکہ مختلف ملکوں سے تعاون کی یاداشتوں سمیت 11نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کامعاملہ بھی وفاقی کابینہ کےاجلاس میں زیرغور آنے کاامکان ہے۔سندھ حکومت نے3افسران کے نا م بھجوائے ہیں جن میں سردار عبدالمجید،کیپٹن ریٹائرڈ عارف خان اورمہرخالق دادلک شامل ہیں۔