امریکہ نے اپنے مطالبات کی فہرست پاکستان کو پہنچا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 10 جنوری 2018 00:00

امریکہ نے اپنے مطالبات کی فہرست پاکستان کو پہنچا دئیے
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09جنوری 2017ء ): پینٹا گون ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ نے اپنے مطالبات کی فہرست پاکستان کو پہنچا دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واشگٹن سے منگل 9 جنوری کو ملنے والی رپورٹسں کے مطابق پینٹاگون کی طرف سے پاکستانی حکومت کو امریکی مطالبات کی وہ فہرست پہنچا دی گئی ہے، جس پر لازمی عمل درآمد کی صورت میں ہی پاکستان کے لیے سینکڑوں ملین ڈالر کی وہ سکیورٹی امداد بحال ہو سکے گی، جو ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی حال ہی میں معطل کر دی تھی۔

پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے صحافیوں کو بتایا، ہماری توقعات بالکل صاف اور سیدھی ہیں۔ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے رہنماوں اور مسلح حملوں کے منصوبہ سازوں کو نہ تو پاکستان میں کوئی محفوظ ٹھکانے میسر ہونا چاہیے اور نہ ہی ان کو پاکستانی سرزمین سے اپنی کارروائیوں کی اجازت ہونا چاہیے۔