سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کی سمری منظو ر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 9 جنوری 2018 23:55

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کی سمری منظو ر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2018ء): سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کی سمری منظو ر کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز توسیع کی سمری منظور کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن ملک کا امن ہے، رینجرز قیام امن میں اچھا کام کررہی ہے خصوصا کراچی ٹارگیٹڈ آپریشن و دیگر امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات 10 جنوری کو ختم ہورہے ہیں۔