خواجہ سرائوں کی حفاظت کیلئے موبائل ایپ تیار کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 9 جنوری 2018 23:51

خواجہ سرائوں کی حفاظت کیلئے موبائل ایپ تیار کر لیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 09جنوری 2017ء ): خواجہ سراوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے خواجہ سرائوں کی حفاظت کیلئے موبائل ایپ تیار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا کمیونٹی کی مشکلات دیکھتے ہوئے ان کی مدد کے لئے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے تاکہ اس کمیونٹی کی مشکلات مزید کم کیجا سکیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال کے پی کے میں خواجہ سرا کمیونٹی پر تشدد کے 208کیسز رپورٹ ہوئے جس میں ان کو جسمانی تشدد کے علاوہ لوگوں کے برے رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا اور پولیس کا رویہ ان کے ساتھ ہمددانہ نہیں رہا کیونکہ پولیس معاشرے میں خواجہسراں سے متعلق پائے جانے والے خیالات اور رویے کے خلاف نہیں ہو سکتی ۔

لہذا ان تما م مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے خواجہ سراں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم بلیو وینز نے اپنی تخلیق کردہ مو بائلایپ ٹرانس محافظ متعارف کروادی ہے اس کے ذریعے خواجہ سرا ایسا نیٹ ورک بنا سکیں گے جس کے ذریعے واقعے کو فوری طور پر رپورٹ کیا جا سکے گا ۔