فوجی امداد معطل ہونے پر پاکستان نے بھی امریکہ کیساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کردیا

سانحہ سلالہ کے بعد زمینی راہداری بند کرنے کی مثال بھی موجود ہے ،فی الحال امریکہ کو فضائی اور زمینی راہداری کی سہولتیں دے رہے ہیں ۔فضائی اور زمینی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے،وزیردفاع خرم دستگیر

منگل 9 جنوری 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) امریکہ کی جانب سے فوجی امداد معطل ہونے پر پاکستان نے بھی امریکہ کیساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کردیا ،وزیردفاع خرم دستگیر نے فوجی تعاون کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو فی الحال فضائی اور زمینی راہداری کی سہولتیں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے امریکہ کیساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کردیا ۔وزیردفاع خرم دستگیر نے فوجی تعاون کی معطلی کی تصدیق کردی اور کہا کہ سانحہ سلالہ کے بعد زمینی راہداری بند کرنے کی مثال بھی موجود ہے ،فی الحال امریکہ کو فضائی اور زمینی راہداری کی سہولتیں دے رہے ہیں ۔فضائی اور زمینی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :