Live Updates

آصف زرداری اور عمران خان ،طاہر القادری کو سامنے رکھ کر حکومت کے خلاف سازشوں میںمصروف ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 جنوری 2018 23:30

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان، طاہر القادری کو سامنے رکھ کر حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا، 2013ء کے انتخاب میں کامیابی کے بعد لیگی حکومت کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہوا جو اب تک جاری ہے قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے مسترد شدہ لوگ نواز شریف سے خوفزدہ ہیں 2018ء میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،سٹی صدر سیٹھ محمد رفیق بھولا ،حاجی ابرار ،حاجی احسان خان ،سعید الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو ملکی بحران حل کرنے کی سزا دی جار رہی ہے عدالت کی طرف سے نا اہلی کے بعد بھی قوم محمد نوازشریف کے ساتھ ہے کیونکہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے انہوںنے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے قوم میاں محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیگی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن کے دوران این ای57کے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جا رہا ہے چھچھ اور اٹک کے دور دراز علاقوں کو سوئی گیس جیسی سہولیات فراہم کرنا بھی میاں محمد نواز شریف کے اٹک کے عوام کے ساتھ عوام دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ حسن ابدال تحصیل کے کئی دیہاتوں کیلئے بھی حکومت سے سوئی گیس منظو ر کروا لی ہے کبھی بھی جھوٹے وعدے نہیںکیے یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کے سامنے سرخرو ہوں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی زرداری اور عمران خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ قوم ان کی سازشوں کو جان چکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات