پولیس نے خیبر پختونخوا سے چھچھ سمگلنگ کی جانیوالی 3کلو چرس پکڑ لی

منگل 9 جنوری 2018 23:30

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) رنگو پولیس نے خیبر پختونخوا سے چھچھ کیلئے سمگلنگ کی جانیوالی 3کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈ ی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی طرف سے منشیات کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ رنگو حاجی محمدنواز کی زیر نگرانی ایس آئی عبد الواعظ کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک ملزم بھاری مقدار میں منشیات لے کرآ رہا ہے جس کو دریائے سندھ سرکہ کے مقام پر پکڑ لیا گیا جس کا نام عزیز شاہ معلوم ہوا جبکہ شاپر میں 3کلو 120گردہ چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نے بتایا کہ سرکل حضرو میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈائریکٹ مجھے میرے موبائل پر اطلاع دیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے منشیات پکڑنے پر رنگو پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :