حکو مت پنجا ب عو ام کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے معیا ر ز ند گی کوبہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے کوشاں ہے، کمشنر را ولپنڈی ڈ و یژن ند یم اسلم چو ہد ری کا ڈویژنل ڈویلپمنٹ و رکنگ پا ر ٹی کے جا ئز ہ اجلا س سے خطاب

منگل 9 جنوری 2018 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) کمشنر را ولپنڈی ڈ و یژن ند یم اسلم چو ہد ری نے کہا ہے کہ را ولپنڈی میں87.931ملین رو پے کی لا گت سے شہباز شریف پارک، این ای52-میں84.269 ملین رو پے سے جنازہ گاہ کی تعمیر کے علا وہ د یگر تر قیا تی کا م بھی تیز ر فتا ری سے تکمیل کی جا نب رواں ہیںجو اس حقیقت کو واضح کر تی ہے کہ حکو مت پنجا ب عو ام کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کے معیا ر ز ند گی کوبہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے کو شا ں ہے۔

تا ہم اسکے لئے ضروری ہے کہ تما م متعلقہ ادارے عو ام کے مسائل کا ادراک کر تے ہو ئے ان کے حل کے لئے را ست اقدا م اٹھا ئیں اورڈو یژن بھر میں جا ری ترقیا تی سکیموں میں کا م کی رفتار بڑھا نے اور معیا ر کو برقرار رکھنے کیلئے مانیٹرنگ کاموثر نظام وضع کیا جائے تا کہ سرکاری محکموں کے مقامی حکام کو اپنے فرائض منصبی مستعدی سے سرانجام دینے کا پابند بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

بالخصوص تعمیر نو کے ادارہ جات جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقر رہ مد ت میں تکمیل کے لئے اقدامات کر یںنیزمفا د عا مہ کے منصو بو ں میں حائل ر کاوٹوں کو دور کرنے کے لئے محکمے ایک دو سر ے سے تعا ون کر یںتا کہ عو امی سہو لت کے یہ منصو بے برو قت تکمیل سے عو ام کے ٖفلا ح کا سبب بن سکیں۔ ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے کمشنر آفس را ولپنڈی میں ڈویژنل ڈو یلپمنٹ و رکنگ پا ر ٹی کے جا ئز ہ اجلا س کی صد ارت کرتے ہو ئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمودگوندل، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نورین بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ صائمہ غفور، ملیحہ جمال ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(جنرل)، کیپٹن انور ڈا ئر یکٹر جنرل پی ایچ اے، سید ارشد رضا ایکسیئن ہا ئی وے، سعد محمو دصا دق ایکسیئن ہا ئی وے مری، شفیق ایس ای ہا ئی وے ، محمد اقبال یا ور،مسعود را نجھا ایس ڈی او بلڈنگ ،محمد طا ہر اکر م را ئوایکسیئن بلڈ نگ اور دیگرمتعلقہ اداروں کے سر برا ہان کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

شر کاء اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی نے کہا کہ راو لپنڈی ڈ و یژ ن میںجا ری شدہ تر قیا تی سکیمیوں کے لئے سو فیصد فنڈز ر یلیز کر د ئیے گئے ہیں تا کہ فنڈ ز کی عد م د ستیا بی مفا د عا مہ کے کسی بھی منصو بے کی را ہ میں حا ئل نہ ہونے پا ئے ایسے میں تما م تر محکموں کو ہد ایت کی جا تی ہے کہ وہ تما م تر تر قیا تی سکیمیوں کی مقر رہ و قت پر تکمیل کو یقینی بنائیں ۔

اس موقع پرڈائریکٹر ڈو یلپمنٹ اینڈ فنا نس نور ین بشیر نے جا ری شدہ سکیموں کے با رے میں تفصیلا ت سے آگاہ کر تے ہوئے بتا یا کہ روڈ سیکٹر میںاین اے 53-تحصیل ٹیکسلا میں نہار سٹا پ مشہد ی سے گھڑی چو ک تک سڑک کی چو ڑا ئی و تباہ حا ل حصے کی مر مت کے لئے 62.499ملین روپے جبکہ این ای50-میں گھو لہ مو ڑ تا بساء تحصیل کو ٹلی ستیا ں میںسڑک کی دوبا رہ تعمیرو چو ڑ ائی کے لئے 77.919 ملین رو پے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح چراہ چو ک را ولپنڈی پر ٹر یفک کے بہا ئو کو کنٹر ول کرنے کے لئے سڑک کی چوڑائی کو منصو بہ بھی شامل ہیں۔