وزیر اعلیٰ سندھ کا بلوچستان میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 9 جنوری 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرعون روڈ پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی دکھ اورافسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلوچستان پولیس کے زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہر قسم کی مدد کے لئے حاضر ہے۔