نواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج پرپابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 9 جنوری 2018 23:17

نواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2018ء) :سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج پرپابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق درخواست آمنہ ملک نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالت عالیہ نے پیمراقوانین پر عمل درآمد کا حکم دے رکھا ہے۔

کوڈ آف کنڈیکٹ کی دفعہ 3جے کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے باوجود نواز شریف اور مریم نوازمختلف مواقعوں پرعدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیںدرخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ توہین عدالت سے متعلق تقاریر کی نشریات نہ روکنے پر پیمرا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے پیمراسے تفصیلات طلب کرے۔ نواز شریف اورمریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پرپابندی لگائی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :