Live Updates

بانی ایم کیو ایم کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 9 جنوری 2018 23:17

بانی ایم کیو ایم کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2018ء) بانی ایم کیو ایم نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی رہنما سلیم شہزاد کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران سلیم شہزاد نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے حامی بھر لی۔ سلیم شہزاد نے جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے سلیم شہزاد کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا ہے۔ واضح رہے کہ سلیم شہزاد ایم کیو ایم کی بنیاد رکھنے والوں رہنماوں میں سے ایک تھے۔ سلیم شہزاد الطاف حسین کے علاوہ زندہ رہ جانے والے ایم کیو ایم کے واحد بانی رہنما ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات