کوئٹہ،خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس تھی اس لئے اس نے پیدل آکر پولیس کے ٹرک کے قریب اپنے آپ کو اڑایا ہے،معظم جاہ انصاری

لوچستان کا کھلا بارڈر ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کی بلا روک ٹوک آمدورفت جاری ہے،انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان

منگل 9 جنوری 2018 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس تھی اس لئے اس نے پیدل آکر پولیس کے ٹرک کے قریب اپنے آپ کو اڑایا ہے بلوچستان کا کھلا بارڈر ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کی بلا روک ٹوک آمدورفت جاری ہے یہ بات انہوں نے جی پی او چوک کے قریب زرغون روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب ہونے والے خودکش حملہ کے بعد جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا بھی موجود تھے آئی جی پولیس بلوچستان نے بتایا کہ بلوچستان کا ہمسایہ ملک افغانستان کیساتھ سینکڑوں میل طویل کھلا بارڈر ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کی بلا روک ٹوک آمدورفت جاری رہتی ہے پولیس اہلکاروں پر ہونے والا خودکش حملہ پولیس کو ہی ٹارگٹ کرکے کیا گیا ہے اسمبلی کی جانب جانے کی قیاس آرائیاں ہیں کیونکہ وہاں پر سیکورٹی سخت تھی لیکن خودکش حملہ آور اصل ٹارگٹ پولیس ہی تھی اس لئے اس نے پیدل آکر ٹرک کے قریب اپنے آپ کو اڑایا ہے خودکش حملہ آور کی باقیات اور دیگر نمونے اور شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جن کا ڈی این اے ٹیسٹ اور فرانزٹ لیبارٹری کے ذریعے مزید جانچ کی جائے گی جس کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی ۔