سکھر بیراج میں سالانہ صفائی اور مرمتی کام کے باعث پانی کی بندش، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت و بحران پیدا ہو گیا

منگل 9 جنوری 2018 23:29

سکھر۔9جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) سکھر بیراج میں سالانہ صفائی اور مرمتی کام کے باعث پانی کی بندش کے نتیجہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت و بحران پیدا ہو گیا ہے، حق ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے چیئرمین ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ نیو پنڈ ، نواں گوٹھ ، مائیکرو کالونی ، بکھر چوک ، وسپور محلہ ، بھوسہ لائن ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، کری کواٹر ، آوٹر سنگل ،سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے شہری پانی کی تلاش میں دربدر پھر رہے ہیں ، محکمہ ایریگشن کی جانب سے سکھر بیراج کی نہروں کی سالانہ بھل صفائی کی پیشگی اطلاع کے باوجود میونسپل کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوںنے میئر سکھر سے مطالبہ کیا کہ بھل صفائی کے ایا م میںشہریوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظامات کئے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں ٹینکروں کے زریعے شہریوں کو پانی فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔

متعلقہ عنوان :