سیکورٹی اہلکاروں پر خود کش حملہ قابل مذمت ہے ،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،نواب ثناء اللہ زہری

منگل 9 جنوری 2018 23:25

سیکورٹی اہلکاروں پر خود کش حملہ قابل مذمت ہے ،شہداء کی قربانیاں رائیگاں ..
ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے زرغون روڈ پر سیکورٹی اہلکاروں کے ٹرک پرخودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اوران کی قربانیاں قطعی رائیگان نہیں جائیں گی۔ شہید سیکورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :