قائد ایوان کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا،رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی

منگل 9 جنوری 2018 23:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سابقہ اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ قائد ایوان کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا انہوں نے یہ بات منگل کی رات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان نیا قائد ایوان منتخب نہیں کرسکے تو کیا ہوگا تو انہوں نے کہاکہ جو قانون کے مطابق ہوگا اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔