پہلی بار صوبائی خودمختاری کا صحیح استعمال کیا، میر جان جمالی

مرکز اور بلوچستان کی (ن) لیگ میں فرق ہے ہم اپنے فیصلے خود کریں گے نواز شریف اپنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسروں کو اہمیت دی وہ پنجاب میں سیاست کریں۔ ہمارا فیصلہ ان کے لئے پیغام ہے جو بھی ہو گا آئین کے مطابق ہو گا، رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 9 جنوری 2018 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر جان جمالی نے کہا کہ پہلی بار صوبائی خودمختاری کا صحیح استعمال کیا مرکز اور بلوچستان کی (ن) لیگ میں فرق ہے ہم اپنے فیصلے خود کریں گے نواز شریف اپنی پارٹی کو چھوڑ کر دوسروں کو اہمیت دی وہ پنجاب میں سیاست کریں۔ ہمارا فیصلہ ان کے لئے پیغام ہے جو بھی ہو گا آئین کے مطابق ہو گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان جمالی نے کہا کہ ہم نے پہلی دفعہ صحیح طور پر صوبائی خودمختاری کا استعمال کیا میرے آباؤ اجداد نواز شریف کے آباؤ اجداد سے بہت پہلے مسلم لیگی تھے مریا گھرانہ1933ء سے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ تھا ہم نے فاطمہ جناح کی انتہائی ہم میں ایوب خان کی مخالفت کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے 21میں سی15ارکان ہمارے ساتھ ہیں ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔ وزیراعلیٰ نواز شریف کی نہیں ہماری مرضی کا ہو گا۔ یہ نواز شریف کے لئے پیغام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سوچ اپنی ہے وہ پنجاب میں کام کریں۔ پنجاب تک ہی محدود ہیں ان کا اپنا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پی کے میپ اور دیگر جماعتوں کو اہمیت دے رہے تھے ہم تو صرف حکومت کا حصہ تھے بلوچستان میں پنجاب کی طرح آپ کردو والا نظام نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس33ممبران ہیں ہم مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ آئین کے مطابق اسمبلی ٹوٹ کر نئے انتخابات ہوں تو جمہوری ہو گا ابھی تو شروعات ہے۔۔