سینیٹر رحمن ملک سے چائنہ ڈپٹی چیف آف مشن لیجان ژا کی دوطرفہ ملاقات

پاک چین کے دوطرفہ تعلقات و سی پیک کے پروجیکٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال پاک و چائنہ علاقائی امن و امان، ترقی و خوشحالی کیلئے اکٹھا کام کرنے کے عزم جاری رکھیں گے، ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر چائنہ کا ردعمل قابل تحسین ہے، آنے والے وقت میں داعش القاعدہ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی داعش کے مکمل خاتمے کیلئے پورے دنیا کو یکجا ہوکر لڑنا ہوگا،سابق وزیر داخلہ

منگل 9 جنوری 2018 23:18

سینیٹر رحمن ملک سے چائنہ ڈپٹی چیف آف مشن لیجان ژا کی دوطرفہ ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) سابق وزیرداخلہ و سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاک و چائنہ علاقائی امن و امان، ترقی و خوشحالی کیلئے اکٹھا کام کرنے کے عزم جاری رکھیں گے، ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر چائنہ کا ردعمل قابل تحسین ہے، آنے والے وقت میں داعش القاعدہ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی داعش کے مکمل خاتمے کیلئے پورے دنیا کو یکجا ہوکر لڑنا ہوگا۔

منگل کو چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجان ژانے سابق وزیرِداخلہ و چیئر مین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمن ملک سے ان گھر میں ملاقات کی۔ دوطرفہ ملاقات میں علاقائی ین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کو پاک۔

(جاری ہے)

چین دوستی پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ چائنہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات پر چائنہ کا ردعمل قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں افغانستان سے داعش کی بڑھتی ہوئی اثر و رسوخ قابل تشویش ہے، آنے والے وقت میں داعش القاعدہ سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی داعش کے مکمل خاتمے کیلئے پورے دنیا کو یکجا ہوکر لڑنا ہوگا،ہر خطرے و چیلنج کے باوجود دونوں ممالک سی پیک کو مکمل کرینگے۔ چائنہ ڈپٹی چیف آف مشن لیجان ژا نے کہا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا پاک چین دوستی کو مزید مضبوط ا ور آگے بڑھانے میں سینیٹر رحمان ملک کا کردار قابل ستائش ہے۔ چین ہمیشہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری و سالمیت کیلئے ساتھ ساتھ کھڑا رہیگا۔