12 ویں پانچ سالہ منصوبہ علم پر مبنی معیشت کے ذریعے ابھرتے ہوئے اور خوشحال پاکستان کے لئے رفتارکا تعین کرے گا 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کے تحت ذراعت کو جدید خطوط پر استوار

کرنے،صحت،تعلیم اور بنیادی اور اعلی انفراسٹریکچرپر خصوصی توجہ دی جائے اور سماجی شعبہ کی ترقی،غربت کے خاتمہ،برآمدات اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے ٹھوس اہداف مقر ر کئے جائیں، معاشی استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال کی ہدایت

منگل 9 جنوری 2018 23:18

12 ویں پانچ سالہ منصوبہ علم پر مبنی معیشت کے ذریعے ابھرتے ہوئے اور خوشحال ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) وفاقی وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ علم پر مبنی معیشت کے ذریعے ابھرتے ہوئے اور خوشحال پاکستان کے لئے رفتارکا تعین کرے گا،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ12ویں پانچ سالہ منصوبہ کے تحت ذراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے،صحت،تعلیم اور بنیادی اور اعلی انفراسٹریکچرپر خصوصی توجہ دی جائے اور سماجی شعبہ کی ترقی،غربت کے خاتمہ،برآمدات اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے ٹھوس اہداف مقر ر کئے جائیں، معاشی استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے،معاشی امور کے ماہرین کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ کس طرح پاکستان سی پیک کے تحت پید اہونے والے مواقعوں سے صنعتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بد ھ کو وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چئیرمین پلاننگ ڈویژن احسن اقبال کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس ہوا۔کو وزیر منصو بہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے حوالے سے سفارشات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ویژن 2025کے تحت 12 ویں پانچ سالہ منصوبہ علم پر مبنی معیشت کے ذریعے ابھرتے ہوئے اور خوشحال پاکستان کے لئے رفتارکا تعین کرے گا۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کہ12ویں پانچ سالہ منصوبہ کے تحت ذراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے،صحت،تعلیم اور بنیادی اور اعلی انفراسٹریکچرپر خصوصی توجہ دی جائے اور سماجی شعبہ کی ترقی،غربت کے خاتمہ،برآمدات اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے ٹھوس اہداف مقر ر کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے۔ سرکاری اور نجی معاشی امور کے ماہرین کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ کس طرح پاکستان سی پیک کے تحت پید اہونے والے مواقعوں سے صنعتی اور ٹیکنالوجی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکتا ہے ۔