ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ میاں نواز شریف کی اجازت سے دیا،ا س میں ہماری یا محمود اچکزئی کی کوئی تجویز شامل نہیں تھی ،بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو کا انکشاف

منگل 9 جنوری 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ ثناء اللہ زہری نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی اجازت سے دیا، اس میں نہ ہماری اور نہ ہی محمود اچکزئی کی تجویز تھی ۔

(جاری ہے)

منگل کو بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز کوئٹہ گئے تھے انہوں نے کہا وہاں نواب ثناء اللہ زہری سمیت دیگر پارٹی رہنمائوںسے ملاقاتیں کی اور صورتحال کا جائزہ لیا اور اس صورتحال سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم کو بریف کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے ثناء اللہ زہری سے کہا تھا کہ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کو مکمل ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے اور آپ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو دے دیں اس لئے انہوں نے وزارت اعلیٰ کے منصب سے استعفیٰ کا فیصلہ کیا اور بعد میں مستعفی ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس میں نہ ہماری اور نہ ہی پختونخوا میپ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تجویز شامل تھی…