گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے فرانس کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ملاقات

منگل 9 جنوری 2018 23:12

گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے فرانس کے ذرائع ابلاغ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) خیبرپختونخوا کے گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے فرانس کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پرمشتمل وفد نے منگل کے روز گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد جیکس فیلورو(چیف ایڈیٹر/ورائٹر) جنرل لی مونڈ، ایمونریل ڈرویلی ، لی فیگارو(کارسپانڈنٹ بسڈ اینڈ نیودیلی ،ایم ایس کرن لی جان (جرنلسٹس گرانڈرپورٹر) لی جنرل دو ڈیمائنک ،ایم ایس جارس فیورٹی (کارسپانڈنٹ ایجنسی فرانس پریس ) اور سکاٹ (سنیئرکارسپانڈنٹ فرانس ٹی وی چینل) پر مشتمل تھا۔

وفدکے اراکین کچھ دیر کیلئے گورنر کے ساتھ رہے اورباہی دلچسپی کے مختلف امورپر گفتگوکی۔وفد کے اراکین کاخیرمقدم کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان اورفرانس کے مابین دوستانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا اصلاحات پرعملدرآمد کاذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس سلسلے میں پہلے سے ہی متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اورتمام متعلقہ لوگوں کے صلاح مشورے سے قبائلی علاقہ جات کے عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں قانونی اصلاحات کوبھی ترجیح دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کوخیبرپختونخوا میں شامل کرنا قبائلی علاقہ جات کے عوام کے بہترین مفاد میں ہے، جس کی بدولت فاٹا کو پاکستان کے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے گا۔ گورنر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام عسکریت پسندی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورعالمی برادری کو ان کا اعتراف کرناچاہئے۔

گورنر نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں امن وامان بحال ہوچکاہے اورماحول سرمایہ کاری کیلئے بھی موافق ہے۔دریں اثنا وفد کے اراکین نے ا من وامان کی صورتحال،عسکریت پسندی کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی بحالی اورقبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی کے حوالے سے امورپرگفتگوکی۔