نواب ثناء اللہ زہری جنوری میں وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے والے دوسرے وزیراعلیٰ بند گئے

اس سے قبل 13جنوری 2013ء کو صوبے میں امن وامان کی خراب صورت کے باعث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کو ہٹا کر صوبے میں گورنرراج کا نفاذ کردیاتھا زیراعلیٰ بلوچستان کی کرسی میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ،چیف آف جھالاوان ہونا میرے لئے زیادہ اہمیت کاحامل ہے، نواب ثناء اللہ زہری کی مستعفی ہونے کے بعد گفتگو

منگل 9 جنوری 2018 23:09

نواب ثناء اللہ زہری جنوری میں وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے والے دوسرے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) بلوچستان میں ماہ جنوری میں نواب ثناء اللہ زہری وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے والے دوسرے وزیراعلیٰ بند گئے ۔اس سے قبل 13جنوری 2013ء کو صوبے میں امن وامان کی خراب صورت کے باعث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کو ہٹا کر صوبے میں گورنرراج کا نفاذ کردیاتھا جبکہ 9جنوری 2018ء کو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد اسمبلی اجلاس والے دن یہ کہہ کر استعفیٰ دیاکہ انہیں محسوس ہورہاہے کہ کافی تعداد میں اسمبلی اراکین ان کی قیادت سے مطمئن نہیں اس لئے وہ وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہورہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ زبردستی اپنے ساتھیوں پر مسلط ہو ،اقتدار آنے جانے والی چیز ہے مخلوط حکومت کو چلانا کوئی آسان بات نہیں ،صوبے میں سیاسی عمل کو جاری رہناچاہیے عوام نے مناسب سمجھا تو یہ ان کی خدمت جاری رکھیںگے وہ ان کی خدمت جاری رکھیںگے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ میں ان کا بھرپور ساتھ دینے پر ان کا مشکورہوں ،تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ دوستی کا رشتہ تھا اور ہمیشہ قائم رہے گا کسی سے کوئی گلہ نہیں ،عمر میں چھوٹے اراکین اسمبلی پر دست شفقت رکھا جبکہ دیگر کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھا ہم عوامی لوگ ہے اور عوام کے پاس پھر جائینگے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کرسی میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ،چیف آف جھالاوان ہونا میرے لئے زیادہ اہمیت کاحامل ہے ،نواب ثناء اللہ زہری کی جانب سے استعفیٰ دینے اور گورنربلوچستان کی جانب سے اس سے منظور کرلینے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے گورنربلوچستان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے کابینہ میں شامل وزراء اور مشیروں سمیت دیگر کے آفسز کو فوری طور پر سیز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔