بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ، شکست دینا قومی فریضہ ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی

منگل 9 جنوری 2018 23:06

بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ دھماکے میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہدا کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبا کیا کہ زخمیوں کے علاج کا بہتر بندوبست کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کو شکست دینا قومی فریضہ ہے۔