وزیر داخلہ کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، احسن اقبال

منگل 9 جنوری 2018 23:06

وزیر داخلہ کی کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کوئٹہ میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :