گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

منگل 9 جنوری 2018 23:03

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید ..
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کوئٹہ جی پی چوک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور اس نتیجے میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ انہوں نے اس سانحہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔