وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، پاورپراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

منگل 9 جنوری 2018 23:01

وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، پاورپراجیکٹس پر پیشرفت ..
لاہور۔9 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جاری پاورپراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کاوشیں باآور ثابت ہوئی ہیں اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی ہے - انہوںنے کہا کہ عوام کو قلیل عرصے میں اندھیروں سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے -جاری توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کریں گے - انہوں نے کہا کہ غیر ملکی امداد کی بجائے ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے اپنے وسائل سے لگائے ہیں اورملک میںتوانائی بحران جلد ختم ہونے جا رہا ہے -اجلاس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس احمد خان لغاری، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، متعلقہ سیکرٹریز ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان تھرمل پاور پلانٹس اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :