وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کوئٹہ جی پی او چوک میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت

بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے ، پرویز خٹک

منگل 9 جنوری 2018 23:01

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی کوئٹہ جی پی او چوک میں ہونیوالے خودکش دھماکے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کوئٹہ جی پی او چوک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعا کی کہ الله تعالیٰ شہداء کو بلند درجہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔