بلوچستان کی تاریخ میں تین بار وزراء اعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی ،تینوں نے منصب سے استعفیٰ دیا

منگل 9 جنوری 2018 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) بلوچستان کی تاریخ میں تین بار وزراء اعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئی اور تینوں وزراء اعلی نے اپنے منصب سے استعفیٰ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواب ثناء اللہ خان زہری کیخلاف آنیوالی تحریک عدم اعتماد صوبے کی تاریخ میں تیسری بارآئی اس سے قبل سابق وزراء اعلی میر تاج محمد جمالی مرحوم اور سردار اختر جان مینگل کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئی تھیں جن کے پیش ہونے سے قبل ہی وہ مستعفی ہوگئے تھے جبکہ نواب ثناء اللہ خان زہری نے بھی حسب سابق روایت کو برقرار رکھا اور اوہ اپنے منصب سے مستعفی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :