نواب ثناء اللہ زہری دو سال 16دن تک وزیراعلی کے منصب پر فائز رہے

منگل 9 جنوری 2018 22:59

نواب ثناء اللہ زہری دو سال 16دن تک وزیراعلی کے منصب پر فائز رہے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء)نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان کے 21ویں وزیراعلی تھے جو دو سال سولہ دن تک وزیراعلی کے منصب پر فائز رہے نواب ثناء اللہ زہری مری معاہدے کے تحت 24 دسمبر 2015ء کو وزیراعلی بنے تھے اور 9جنوری تک وزیراعلی کے منصب پر فائز رہے انکے خلاف 2جنوری کو 14ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے تحریک عدم اعتماد جمع کی گئی تھی جس کے بعد 9جنوری کو اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں انکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تاہم نواب ثناء اللہ زہری نے تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا ۔