خطہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے افغان تنازعہ کو حل کرنا ہو گا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانی قربانیاں،120 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کیا ہے، مشیر قومی سلامتی کا تہران میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب

منگل 9 جنوری 2018 22:59

خطہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے افغان تنازعہ کو حل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی قوتوں کو خطہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے افغان تنازعہ کو حل کرنا ہو گا۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانی قربانیاں،120 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو تہران میں دوسری سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے خطہ کے سیکیورٹی چیلنجز بالخصو ص افغانستان کے دیرینہ تنازعہ سے متعلق پاکستان کے تناظر کو اجاگر کیا جس نے ہمسایہ ممالک کیلئے مسائل پیدا اور خطے میں امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے مغربی ایشیاء میں بڑی طاقتوں سمیت خطے کو درپیش چیلنجوں، روس اور چین سے روابط بڑھانے اور افغانستان میں داعش کے قدم جمانے کے چیلنجوںکو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانی قربانیاں دی ہیں جبکہ ملکی معیشت کو 120 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :