ایف بی آر نے ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے 400 ارب روپے کے ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر ان کے کھاتوں کی چھان بین شروع کر دی

منگل 9 جنوری 2018 22:59

ایف بی آر نے ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے 400 ارب روپے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) ایف بی آر نے ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے 400 ارب روپے کے ٹیکسوں کی عدم ادائیگی پر ان کے کھاتوں کی چھان بین شروع کر دی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے طویل عرصہ سے ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالہ سے ڈیٹا کی عدم فراہمی اور معاملات کو مخفی رکھنے کا سلسلہ جاری تھا۔

اس حوالہ سے جب کمپنیوں کو ٹیکس ادائیگی کیلئے کہا گیا تو ان کمپنیوں نے عدالتوں سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ طویل قانونی کارروائی کے بعد عدالتوں نے ان کمپنیوں کو ہدایات جاری کیں کہ ٹیکس ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام اور موبائل فون کمپنیاں ایک اندازہ کے مطابق تقریباً 400 ارب روپے سالانہ کے ٹیکس کی ادائیگیاں نہیں کر رہیں۔ حکام نے بتایا کہ ٹیکسوں کی ادائیگی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کمپنی کے خلاف امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، تمام ٹیلی کام انڈسٹری پر یکساں طور پر ٹیکسوں کی ادائیگی کے قوانین کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :