تمام تر افواہوںکے باوجود سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات وقت پر ہونگے ،مریم اورنگزیب

انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنا پر گھر بھیجا گیا ،ایک شخص کھلے عام منتخب وزیر اعظم، منتخب حکومت اور منتخب وزیر اعلی کو گرانے اور پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی دھمکی دے رہا ہے جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں دہشت گردی کا خاتمہ، معیشت بحال کی ، انفراسٹرکچر ، سروسز، تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں عوام کو سہولیات فراہم کیں، وزیر مملکت اطلاعات کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو

منگل 9 جنوری 2018 22:56

تمام تر افواہوںکے باوجود سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات وقت پر ہونگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات، ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام تر افواہوںکے باوجود سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات وقت پر ہونگے ،جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے، ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنا پر گھر بھیجا گیا ۔

ایک شخص کھلے عام منتخب وزیر اعظم، منتخب حکومت اور منتخب وزیر اعلی کو گرانے اور پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی دھمکی دے رہا ہے جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا، ایسی کون سی طاقتیں ، نامعلوم مافیا اور گارڈ فادر ہیں جو انہیں خاص مواقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں، حکومت نے گزشتہ چار سالوں میں دہشت گردی کا خاتمہ، معیشت بحال کی ، انفراسٹرکچر ، سروسز، تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت اطلاعات نے یہ بات منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ تمام تر افواہوںکے باوجود ملک میں سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات وقت پر ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، یہ چاہے کچھ کر لیں انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو اقامے کی بنا پر گھر بھیجا گیا اور جس کو سسلین مافیااور گاڈ فادر کہا وہ عدالتوں میں پیش ہو رہا ہے جبکہ ایک شخص کھلے عام منتخب وزیر اعظم، منتخب حکومت اور منتخب وزیر اعلی کو گرانے اور پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی دھمکی دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہے کہ اگر استعفیٰ نہ دیا تو میں استعفیٰ لوں گا اور پورے ملک میں انتشار پھیلائوں گا اور اس کے بعد حکومت کو گرائوں گا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کونسی طاقتیں، نامعلوم مافیا اوگارڈ فادر ہیں جو اس طرح سے ان کو خاص مواقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے تمام نقطوں کو عوام جوڑ کر سجھ سکتے ہیں کہ کہا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ چار سال میں کام کر کے دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چار سال کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ، معیشت کی بحالی، انفراسٹرکچر، سروسز، تعلیم اور صحت سمیت تمام شعبوں میں ڈلیور کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان یہ جانتا ہے کہ اس طرح کے جو واقعات ہوتے ہیں کہ ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسراواقعہ رونما ہوتا ہے، وہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ اس طرح انتشار پھیلا کر وہ کسی طرح سے یا کسی چیز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس طرح کا کوئی اقدام ہونے دیں گے نہ اسے معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ وہ اشارے پر ایک رات کوبوریا بستر لپیٹ کر کینیڈا سے یہاں تشریف لے آتے ہیں اور دوسرے اشارے پر اپنا بوریا بستر سمیٹ کرکینیڈا واپس چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو کینیڈا کا شہری ہے کینیڈا سے آکر پاکستان میں منتخب حکومت، منتخب وزیر اعظم اور منتخب وزیر اعلیٰ کوگرانے کی دھمکی دیتا ہے۔ پاکستان کے اداروں اور عوام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ کام پاکستان کے دشمنوں کا ہے اور اس طرح کی روایات پاکستان میں ختم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ حکومت حب الوطنی سے ملک کیلئے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :