ملک کے بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ 31 مارچ تک ختم ہو جائے گا،وزیر مملکت عابد شیر علی

منگل 9 جنوری 2018 22:56

ملک کے بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ 31 مارچ تک ختم ہو جائے گا،وزیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں کم وولٹیج کا مسئلہ 31 مارچ تک ختم ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس میاں طارق محمود کی زیر صدارت ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کے نظام کی بہتری اور نئے گرڈ سٹیشنز کے قیام کیلئے کام ہو رہا ہے جس سے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی زمینوں سے ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنیں گزرتی ہیں انہیں متعلقہ محکمہ کی طرف سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں جبکہ بعض افراد رضا کارانہ طور پر بھی زمین دے دیتے ہیں۔ قائمہ کمیٹی کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نمائندوں نے زائد بلنگ اور بجلی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی جو قائمہ کمیٹی کے رکن ہیں، نے کرک آئل فیلڈ میں چوری کے حوالہ سے ایف آئی اے اور نیب کی انکوائری کے نتائج سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اس معاملہ پر ایف آئی اے اور نیب حکام کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :