کرزئی نے اوباما کو پاکستان میںدہشتگر دو ں کی مبینہ محفو ظ پنا ہ گا ہو ں پر منظم حملے کی تجویز دی تھی ،افغان میڈیا کا انکشاف

منگل 9 جنوری 2018 22:53

کا بل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) افغان میڈ یا نے انکشا ف کیا ہے کہ سابق صدر حامد کرزئی نے اپنے سابق امریکی ہم منصب باراک اوباما کو پاکستان میںدہشتگر دو ں کی مبینہ محفو ظ پنا ہ گا ہو ں پر منظم حملہ کر نے کی تجویز دی تھی جسے اوباما نے مسترد کردیا تھا۔

(جاری ہے)

افغا نستان کے معروف اخبار افغان ٹا ئمز نے اپنی ایک رپو رٹ میں با را ک او با ما اور حا مد کر زئی کی ایک ملا قات میں ہو نے والی گفتگو کا حوا لہ دیا، ر پو رٹ میں کہا گیا ہے کہ حا مد کر زئی نے بارا ک او با ما کو تجو یز دی تھی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن نتا ئج حا صل کر نے کیلئے پا کستان میں مو جود دہشت گردو ں کی مبینہ پنا ہ گا ہو ں پر منظم حملہ کیاجا ئے، با را ک او با ما نے مذ کو رہ تجویز کو فو ری طو ر پر مسترد کر تے ہو ئے کہا تھا کہ ایسا اقدام ایک نئی جنگ کو شروع کر دے گا جو سا لو ں جا ری رہ سکتی ہے،یہ حقیقت پسندا نہ حکمت عملی نہیں ہو گی کیو نکہ ایسا کر نے سے سر حد کے دوسری جا نب بڑ ی تعداد میں عا م شہر یوں کی جا نو ں کو خطرات لا حق ہو ں گے اور یہ عمل پا کستان کی سلا متی و خود مختاری کی خلاف ورز ی بھی ہو گا، ر پو رٹ میں مز ید کہا گیاہے یہ کہنا درست نہیں ہو گا کہ پا کستان نے امر یکا کے ساتھ کبھی تعا ون نہیں کیا ، دیکھا جا ئے تو پا کستان نے سرد ز ما نے میں بھی امر یکا کو بھر پو ر معا ونت فرا ہم کی تھی۔