عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پرنواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج پرپابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اورمتفرق درخواست دائر

منگل 9 جنوری 2018 22:51

عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پرنواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پرسابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی اورمیڈیا کوریج پرپابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اورمتفرق درخواست دائرکردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست آمنہ ملک نامی شہری نیلاہور ہائیکورٹ میں دائرکی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ عدالت عالیہ نے پیمراقوانین پر عمل درآمد کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

کوڈ آف کنڈیکٹ کی دفعہ 3جے کے تحت عدلیہ پر تنقید نہیں کی جا سکتی۔ عدالتی حکم کے باوجود نواز شریف اور مریم نوازمختلف مواقعوں پرعدلیہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیںدرخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے عدلیہ پر تنقید روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ توہین عدالت سے متعلق تقاریر کی نشریات نہ روکنے پر پیمرا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے پیمراسے تفصیلات طلب کرے۔ نواز شریف اورمریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پرپابندی لگائی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کی جائے۔