وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت

منگل 9 جنوری 2018 22:42

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیرا عظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔