کوئٹہ ،خودکش حملے میں8 سی10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا

منگل 9 جنوری 2018 22:40

کوئٹہ ،خودکش حملے میں8 سی10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جی پی او چوک پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے میں8 سی10 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا محکمہ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کے مطابق ابتدائی اور غیر حتمی رپورٹ کے مطابق جی پی او چوک کے قریب زرغون روڈ پر تعینات بلوچستان کانسٹیبلری کے پلاٹون پر خودکش حملے کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا حملہ آور پیدال تھا جس کی عمر15 سی20 سال کے لگ بھگ تھی اور دھماکے میں تقریبا ً آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا خودکش حملہ کی جسم کی باقیات اور دیگر شواہد کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور مزید تحقیقات متعلقہ پولیس اور اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :