بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کا بھائی بھی مخالف نکلا

ظفر اللہ زہری نے بھی تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان اور جے یو آئی کا ساتھ دیا ثناء اللہ اور ظفر اللہ کے درمیان شدید اختلافات چل رہے ہیں، ظفر نے بی این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی

منگل 9 جنوری 2018 22:29

بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کا  بھائی بھی مخالف ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی مخالفت ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر داخلہ ظفر اللہ زہری نے بھی کی اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان اور جے یو آئی کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ظفر اللہ زہری جو سابق پیپلز پارٹی کی حکومت میں صوبائی وزیر داخلہ رہے کے اپنے بھائی نواب ثناء اللہ زہری سے شدید اختلافات چل رہے ہیں اور انہوں نے بی این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی اور تحریک عدم اعتماد میں اپنے بھائی کی بجائے اپوزیشن اور مسلم لیگ کے منحرف ارکان کا ساتھ دیا۔(اح+ط س)