وزیر اعظم کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،شاہد خاقان عباسی

منگل 9 جنوری 2018 22:29

وزیر اعظم کی کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ، متاثرہ خاندانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ہونیوالے خوددکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ زرغون روڈ پر ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بھی دھماکے کی پرزور مذمت کی۔ گورنر بلوچستان نے ہدایت دی کہ دھماکے میں متاثرہونیوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔