صدر کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

صوبائی حکومت دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے ، زخمیوں کوہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،ممنون حسین کی ہدایت

منگل 9 جنوری 2018 22:29

صدر   کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی،شہدا کے خاندانوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس ، کانسٹیبلری اور دیگر فورسز اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کا خاتمہ کررہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی،شہدا کے خاندانوں سے اظہار یک جہتی کیا۔

انھوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ دھماکے کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ آنے دی جائی- انھوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس ، کانسٹیبلری اور دیگر فورسز اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کا خاتمہ کررہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :