ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، میر حاصل بزنجو اور سردار اسلم بزنجو میرے سیاسی گاڑ فادر ہیں،میر خالد لانگو

ڈیرھ سال سے قید ہوں میرے فنڈز روکے گئے ، معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے تحریک عد م اعتمادکا ساتھ دیا،رکن صوبائی اسمبلی

منگل 9 جنوری 2018 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2018ء) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر خالد لانگو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی میری جان ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، میر حاصل بزنجو اور سردار اسلم بزنجو میرے سیاسی گاڑ فادر ہیں،ڈیرھ سال سے قید ہوں میرے فنڈز روکے گئے ،ہربوئی معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے میں سے تحریک عد م اعتمادکا ساتھ دیا،یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے قید میں مجھ پر نیب کے کیسزہیں میں اپنی بلوچی اناء کو مارکر کئی دفعہ وئیل چیئر پر بھی اسمبلی آیا میں نے فریادیں کیں کہ میرے فنڈز جاری کئے جائیں لیکن کوئی شنوانی نہیں ہوئی اور میرے فنڈز کو سرینڈر کردیا گیا انہوں نے کہا کہ مجھے آج اس تحریک کے کامیاب ہونے پر خوشی ہوئی لیکن مجھے دکھ بھی زیادہ ہے کیونکہ ایک قبائلی نواب کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے پارٹی کیخلاف جا نے کی میری مجبوریاں تھیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے معاہدہ کیا تھا جس کے ڈھائی سال پورے ہونے انہوں نے بلوچستان کی وزارعت اعلی چھوڑ دی لیکن میرے ساتھ چیف آف جھالاوان کے گھر نے چیف آف جھالاوان کے بھائی نے معاہدہ کیا کہ قلات کی چیئرمین شپ دو دو سال کے لئے لیں گے لیکن انہوں نے اس معا ہدے سے انحراف کیا اور میری بات نہیں مانی تو ظاہر ہے میں ایک سیاسی ورکرہوں میں بھی منحرف ہوا انہوں نے کہا کہ میں اپنی پارٹی کے سامنے بالکل قصور وار ہوںتحریک عدم اعتماد کے معا ملے پر میرے سیاسی نظریات پر میری سوچ غالب آگئی ۔