وزیراعلی بلوچستان کا استعفی ن لیگ کی ناکامی کا حصہ ہے ، لیاقت جتوئی

. بلوچستان سمیت پورے ملک پر قابض اشرافیہ جاگیرداروں چوروں کے دن گنے جاچکے

منگل 9 جنوری 2018 22:01

وزیراعلی بلوچستان کا استعفی ن لیگ کی ناکامی کا حصہ ہے ، لیاقت جتوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان کا استعفی ن لیگ کی ناکامی کا حصہ ہی. بلوچستان سمیت پورے ملک پر قابض اشرافیہ جاگیرداروں چوروں کے دن گنے جاچکی. نواز شریف کا بس چلے تو بلوچستان میں بھی اپنے خاندان سے سی ایم لگا دی.

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی نے کہا کہ شریف فیملی کے جانے کے بعد بلوچستان حکومت کا جانا نیک شگن ہی.پورے ملک کی طرح بلوچستان اس وقت مسائل میں گھرا ہوا ہی. ثناء اللہ زھری پر کرپشن کے لگے الزامات کی جانچ ہونی چاہیی. لیاقت جتوئی نے کہا کہ ن لیگ کی جہاں بھی حکومت ہے عوام کا خون ہی نچوڑا جارہا ہی.سندھ کے لوگ بھی ربڑ اسٹمپ وزیر اعلٰی کے استعیفی کے منتظر ہیں. عمران خان کی وجہ سے کئی سالوں کا بوسیدہ نظام منطقی انجام کو پہنچ رہا ہی. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی احساس محرومیوں کو ختم کرے گی۔#