وزیر اعظم نے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کو عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کرنے کیلئے ٹاسک دیدیا

باتوں سے نہیں اب عملی کام کر کے عوام کو ریلیف دیا جائیگا ،وزیراعظم ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا ( آج ) ہونیوالی ملک گیر شٹر ڈا ئو ن ہڑتال ختم کر نے کا اعلان

منگل 9 جنوری 2018 20:41

وزیر اعظم نے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کو عوام کو سستی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر اور ایسوسی ایٹ سیکریڑی اراسلان کھوکھر نے وزیراعظم ہا ئو س اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کرنے کیلئے ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم میں تمام ایل پی جی سٹیک ہولڈر کی ( آج) ہونیوالی اہم میٹنگ میں سستی گیس فراہم کرنے کیلیے پروپوزل تیار کر کے پیش کرنے کا کیتے ہوئے کہا کہ باتوں سے نہیں اب عملی کام کر کے عوام کو ریلیف دیا جائیگا۔

وزیر اعظم نے لاہور میں ہونیوالی تیسری ایل پی جی انٹرنیشنل کانفرنس میں مہمان خصوصی کی دعوت قبول کرلی اور عرفان کھوکھر کی بیٹی فرح شاہنواز کی شادی پر مبارکباد اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔عرفان کھوکھر نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی ( آج ) ہونیوالی ملگ گیر شٹر ڈا ئو ن ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ۔