دہشت گردی، انتہاء پسندی، غربت، ناخواندگی اور بے روزگاری عالمی چیلنجز ہیں، سپیکر قومی

اسمبلی ان پر مہارت، تجربات اور معلومات کے تبادلے سے قابو پایا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ عوام کی مرضی کی عکاس ہوتی ہے، سپیکرز عوام کے حقیقی نمائندوں کی آواز ہیں، ان کا کردار بہت اہم ہے،سردار ایاز صادق کا اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 9 جنوری 2018 20:41

دہشت گردی، انتہاء پسندی، غربت، ناخواندگی اور بے روزگاری عالمی چیلنجز ..
سیشلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہائ پسندی، غربت، ناخواندگی اور بے روزگاری عالمی چیلنجز ہیں، ان چیلنجز پر مہارت، تجربات اور معلومات کے تبادلے سے قابو پایا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ عوام کی مرضی کی عکاس ہوتی ہے، سپیکرز عوام کے حقیقی نمائندوں کی آواز ہیں، ان کا کردار بہت اہم ہے۔

منگل کو سیشلز میں دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں دولت مشترکہ کے 44ممالک کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران نے شرکت کی۔ سیشلز کے صدر ڈینی فیئر نے سپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی کانفرنس کا افتتاح کیا، قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردار ایاز صادق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی، انتہائ پسندی، غربت ،ناخواندگی اور بے روزگاری عالمی چیلنجز ہیں، عالمی چیلنجز پر مہارت تجربات اور معلومات کے تبادلے سے قابو پایا جا سکتا ہے،پارلیمنٹ عوام کی مرضی کی عکاس ہوتی ہے، ملکی سلامتی اور عالمی تشخص سے متعلق امور پر فیصلوں کیلئے عوام کی آواز سنی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکرز عوام کے حقیقی نمائندوں کی آواز ہیں، ان کا کردار بہت اہم ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی میں 88فرینڈ شپ گروپس تشکیل دیئے ہیں، گروپس دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ۔