کوئٹہ، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے پر بلوچستان اسمبلی کے سیکورٹی ایف سی کے حوالے

منگل 9 جنوری 2018 20:21

کوئٹہ، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) بلوچستان اسمبلی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے پر بلوچستان اسمبلی کے سیکورٹی ایف سی کے حوالے کر دیا اور سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی ایف سی کے حوالے کر دیا بلوچستان اسمبلی کے باہر اندر اور باہر ایف سی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا اور سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی جبکہ زرغون روڈ کی سڑک ایک حصہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔